جامعہ چترال میں کیلاش طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | جامعہ چترال میں کیلاش طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے

جامعہ چترال میں کیلاش طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جامعہ چترال میں زیر تعلیم کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء میں یونیورسٹی میں قائم چیف منسٹر سکالرشپ فار کیلاش سٹوڈنٹس سے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقلیتی ایم پی اے وزیرزادہ نے کہاکہ جامعہ چترال نے قلیل مدت میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کے فروغ اور ترقی کیلئے وہ کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے اپنے خطاب میں اُن کی درخواست پر پچھلی صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ سکالرشپ کے اجراء کوسراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت اپنی ہی پارٹی کے بوئے ہوئے درخت کو تناور درخت میں بنائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مرغی اور خوشحالی کا باہمی تعلق

…….محمد شریف شکیب…… وزیراعظم کے دیسی مرغیوں والے بیان پر سوشل میڈیا اور سیاسی پلیٹ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔