عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب کا انعقاد  – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب کا انعقاد 

عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب کا انعقاد 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کی صدارت رحمت نواز سروری DDO ادارہ ہذانے کی جبکہ مہمان خصوصی والدین کی طرف سے جمیلہ بی بی کو مقررکیاگیا۔PTA کے نمائندے اساتذہ سمیت خصوصی بچوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا آغازادارہ ہذا کے ایک طالبعلم ادریس حیات شاہ نے قرآن مجید کی تلاوت سے کی اور مولانا تاج الملوک نے اسلام میں ’’ اسپیشل بچوں کے حقوق اور معاشرے کی زمہ داریاں‘‘ کے عنوان پرقرآن وحدیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا، اس موقعہ پر ادارہ کی استانی فریدہ بیگم نے بھی بچوں کی تربیت اور سنٹر میں حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ تقریب میں ادارے کے بچوں نے نعت خوانی اور ملی نغمہ گروپ کی شکل میں پیش کی اور شرکاء سے خوب داد حاصل کیا ۔مہمان خصوصی جمیلہ نے ادارے کے اسٹاف کوخراج تحسین پیش کی اور اس دن والدین کے لئے پروگرام منعقد کرنے پرادارے کے اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیاآخر میں اجتماعی طور پر ادارہ کے استاد ’’اظہرالدین راجامرحوم‘ ‘ کے لئے بھی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی گئی، آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مرغی اور خوشحالی کا باہمی تعلق

…….محمد شریف شکیب…… وزیراعظم کے دیسی مرغیوں والے بیان پر سوشل میڈیا اور سیاسی پلیٹ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔