وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان کا شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آبادمیں شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان کا شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آبادمیں شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان کا شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آبادمیں شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان آج شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آباد پشاورگئے جہاں اُنہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی ۔ محمود خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے اُن کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اورکورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر ا بھی موجود تھے ۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایس پی محمد طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ہائی لیول جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور قتل کی تحقیقات کے حوالے سے اہل خانہ کو مطمئن کیا جائے گا اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔اُنہوں نے اپوزیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپوزیشن کاکام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام نہیں ۔ وقت بتائے گا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام نہیں ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔