وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا صوبے بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا صوبے بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا صوبے بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ لوگوں کے زیادہ تر مسائل زمینوں سے متعلق ہیں۔ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے حقداروں کا تعین ہو سکے گا۔ پورے عمل میں شفافیت آئے گی اور انصاف کاعمل سہل ، آسان اور تیز تر ہوجائے گا۔ یہ ہدایات اُنہوں نے گزشتہ روزوزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ریونیو بورڈکی طرف سے لینڈ کمپیوٹرایزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے دوران دیں۔وزیر اعلیٰ کو ملاکنڈ ڈویثرن ، دیر اپر اور دیر لوئر میں لینڈ سٹلمینٹ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کی سمری وزیر اعلیٰ نے منظور کر لی اور اس کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔اجلاس میں وزیر مال شکیل احمد خان، چیف سیکرٹری کامران بلوچ،انتظامی سیکرٹریز اور کمشنر ملاکنڈ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کوبتایا کہ جن اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل پرائیوٹ اداروں کو ادائیگی نہ ہونے سے رکا ہوا تھا، اب ان پرائیوٹ فرمز کو فنڈز ادا کر دیئے گئے ہیں اور اضلاع میں جہاں پر لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رکا تھا اب جلد از جلد یہ عمل مکمل ہو جائیگا۔محمود خان نے ہدایت کی کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے عوام کوزمینوں کے مسائل میں سہولت پیدا ہو گی اور ان کو انتقالات میں پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ ریونیو بورڈ میں تعیناتیاں اور ٹرانسفرز میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور ان میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھنا ضروری ہے جس سے ادارہ اور صوبہ ترقی اور جدیدیت کی جانب گامزن ہو گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔