پی ٹی آئی کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے،سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایم پی اے وزیر زادہ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پی ٹی آئی کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے،سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایم پی اے وزیر زادہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے،سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایم پی اے وزیر زادہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان سڑکوں کی تعمیر از بس ضروری ہے ۔ تاہم اس حوالے سے قواعد ضوابط کے مطابق اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما اور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے گذشتہ روز ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا، کہ بعض افراد اپنی سیاسی دکان چمکانے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ۔ کہ چترال کے سڑکوں کے ریوائزڈ سٹیمیٹ تیار کئے گئے ہیں ۔ اور چترال گرم چشمہ دوراہروڈ کی تعمیر پر جون 2019تک 500ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ جبکہ گرم چشمہ روڈ کی مجموعی لاگت 8314.355ملین روپے ہے ۔ اسی طرح چکدرہ چترال روڈ کاتخمینہ لاگت17423ملین روپے ،لواری ٹنل ایکسس روڈ پر 26855ملین روپے، ایون بمبوریت روڈ 4600 ملین روپے، بونی مستوج روڈ 16755.500ملین روپے ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ روڈ ٹینڈر کے پراسس میں ہے ، اور چترال یونیورسٹی کی زمین کی خریداری کیلئے 83کروڑ روپے عنقریب ریلیز کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کے حوالے سے دو دنوں کے اندر چترال کے لوگوں کو بڑی خوشخبری ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے سڑکوں کے لئے سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ ان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کی باتیں ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہیں ۔ جن کی کوئی کاردگی نہیں ۔ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بغیر انگلی کٹائے شہیدوں میں نام لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔