چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدور – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدور

چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون اور لوئر چترال کے صدر صلاح الدین جانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں پارٹی کی کارکردگی کو ہر سطح پر نمایاں کرنے کے لئے سرکاری محکموں میں دیانت دار،اہل اور قابل افسروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی صدر عبداللطیف اور ایم پی اے وزیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ اپر اور لوئر چترال کے تمام محکمہ جات میں باصلاحیت اور نیک نام افیسروں کی تقرری کے بغیر پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی نمایاں نہیں ہوگی۔اس لئے بروقت قدم اُٹھا کر محکموں کا چارج قابل افیسروں کے ہاتھوں میں دیدیا جائے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کو مہم چلانے میں مشکلات نہ ہوں اور ہم فخر کے ساتھ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکیں۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے پارٹی کی صوبائی اور ڈویژنل قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ سرکاری محکموں کا قبلہ درست کیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔