چترال پولیس کا شغور میں 9000 فٹ بلند معدنی منصوبے پرڈی پی اوچترال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال پولیس کا شغور میں 9000 فٹ بلند معدنی منصوبے پرڈی پی اوچترال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ

چترال پولیس کا شغور میں 9000 فٹ بلند معدنی منصوبے پرڈی پی اوچترال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ملکی صورت حال کے پیش نظر شہری علاقوں میں جہاں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ وہاں چترال کے سیکیورٹی ادارے بھی غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی اور بہتر بنانے سے غافل نہیں ہیں ۔ چترال کے علاقہ شغور میں 9000 فٹ بلند معدنی منصوبے پر ڈی پی او چترال فرقان بلال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ جو کہ ایس ڈی پی او گرم چشمہ عبدالستار کے زیر نگرانی انجام دیا گیا ۔ موک ایکسر سائز میں پولیس کے جوانوں ،ایلیٹ فورس اور پراجیکٹ کی سیکیورٹی نے حصہ لیا ۔ اور کسی بھی ہنگامی صورت میں تیز ترین ایکشن کے ذریعے جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے حوالے سے اپنے فن اور تربیت کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ موک ایکسر سائز کے موقع پر پی ایس او ٹو ڈی پی او چترال امان اللہ ، ایلیٹ فورس کے انچارج ابرار اور ایس ایچ او تھانہ شغور صادر ولی نے اپنی ٹیم کے جوانوں کی قیادت کی ۔ اور موثر ایکشن سے متعلق ہدایات دیں۔ چترال اگرچہ ملک کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں ایک پُر امن ضلع ہے ۔ تاہم چترال کے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے سے غافل نہیں ہیں ۔ اور مسلسل تربیت کی ریہرسل کرکے کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمنٹنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ خصوصاً غیر ملکیوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اس لئے تمام پراجیکٹس پر جانی و مالی نقصانات سے بچنے اور تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے اپنے پیغام کہاہے ۔ کہ چترال ایک پُر امن ضلع ہے ۔ لیکن ہمیں کسی بھی صورت اپنی تیاری سے غافل نہیں ہونا چاہیے ۔ اور غیر ملکیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔