ڈی۔پی۔او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہے کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈی۔پی۔او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہے کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا

ڈی۔پی۔او چترال کے حکم سے ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جہاں پر غیر ملکی اپنے خدمت سرانجام دے رہے ہے کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال کے حکم سے تمام فا ر ن پراجکیٹس کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اڈیٹ کی اور سیکورٹی کی ریہر سل کی گئی ۔جہاں سیکورٹی کے خدشات پائے گئے ان کو نوٹسیس جاری کیے گئے۔ چترال میں جاری مختلف پراجیکٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن جگہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ تمام پراجیکٹس جن کی نگرانی غیر ملکی کررہے ہے کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے مستحکم بناکر سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔اس سلسلے میں پولیس کے مراکز میں ریزرو فورس بھی ہائی الرٹ رہے گی ۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال نےکہا کہ چترال پولیس ریزرو کے علاوہ ایلیٹ فورس کےاعلی صلاحیتوں اورجدیداسلحے سے لیس ایلیٹ فورس کو بھی اس سلسلے میں ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔