ڈی پی او چترال کا گرم چشمہ چترال میں کھلی کچہری کا انقعاد – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈی پی او چترال کا گرم چشمہ چترال میں کھلی کچہری کا انقعاد

ڈی پی او چترال کا گرم چشمہ چترال میں کھلی کچہری کا انقعاد

 

(5.12.2018) چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او چترال نے چترال کے دور افتادہ علاقہ گرم چشمہ میں ایک عوامی کھلی کچہری منعقد کی جس میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین جن میں علاقہ کے مشران ،یونین کونسل کے ممبران ،ناظمین اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس کھلی کچہری میں ذیل امور زیر غور ائے جن میں انوسٹی گیشن کے شعبہ سے درپیش مسائل کو ڈی۔پی۔او چترال کے سامنے رکھا گیا ۔ علاقہ میں کمسن موٹر سائکلسٹ اور منشیات کے حوالے سے ڈی۔پی۔او چترال سے ان کی روک تھام کے سلسلے میں مزید سختی لانے کی درخواست کی گئی۔ علاقہ میں خودکشی کے رجحان پر قابو پانے کیلئے ڈی۔پی۔او چترال سے Awareness پروگرام شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔ عمائدین آرکاری نے تھانہ ارکاری کی تعمیر کی درخواست کی۔ ٹریفک سے متعلق مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہی دی گئی ۔ DRC اور پبلک لیزان کمیٹی کو فعال بنانے اور ازسرےنو تشکیل کی بھی استدعا کی گئی۔ سڑکوں ،پوسٹ مارٹم،علاقہ میں مجسٹریٹ کی دستیابی اور مائینگ سے متعلق بھی ڈی۔پی۔او سے استدعا کی گئی تاکہ ڈی۔پی۔او ان کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچاسکے ۔ اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ علاقہ میں امن اور اشتی اپنی مثال آپ ہےاُنہوں نے پولیس سے متعلق مسائل کو موقع حل کرنے کے احکامات جاری کیے اوردیگر اداروں سے متعلق مسائل کو ان کے متعلقہ سربراہان تک پہنچانے کا یقین دہانی کی ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مرغی اور خوشحالی کا باہمی تعلق

…….محمد شریف شکیب…… وزیراعظم کے دیسی مرغیوں والے بیان پر سوشل میڈیا اور سیاسی پلیٹ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔