آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف چترال میں متحدہ مجلس عمل اور جماعت اہل سنت چترال کا مشترکہ طور پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف چترال میں متحدہ مجلس عمل اور جماعت اہل سنت چترال نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے حافظ خوش ولی خان، قاری عبدالرحمن قریشی، مولانا جمشید احمد، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا عبدالشکور، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، مولانا سلامت اللہ قاضی، مولانا عبدالسمیع ، مولانا محمد عمر قریشی، مولانا جاوید الرحمن ، مفتی شفیق اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جسے وہ برداشت نہیں کریں گے۔ اتالیق چوک میں واقع اس جلسے کے مقرریں نے کہاکہ ناموس رسالت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور عشق رسول ہر مسلمان کی ایمان کا لازمی جز ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا اور جب بھی اورجہاں بھی شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے کی ناپاک جسارت کرے ، تو ان کے تن میں آگ لگ جاتی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہاں شعائر اسلام کے ساتھ مذاق اور شان رسالت کے خلاف بات اور فعل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس حساس معاملے میں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی نشری تقریرزخم پر نمک پاشی سے کم نہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔