آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال کے آغا خان سکولوں کے مابین ضلعی سطح پرہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے

چترال(منظور قادر  )گزشتہ  دنوں آغا خان  ہائی سیکنڈری سکول سین لشٹ میں آغا خان ایجوکیشن  سروس   پاکستان چترال کے تین ریجنل  سکول ڈویلپمنٹ  یونٹس(آر ایس ڈی یو)   گرم چشمہ، مستوج اور بونی کےزیر انتظام اسکولوں  کے درمیان  ضلعی سطح پر ہم نصابی سرگرمیوں یعنی قرأت،حمد،نعت،قومی ترانہ،ملی نغمہ،ڈرامہ ،تقریر(اردو،انگریزی)مضمون نویسی(اردو،انگریزی)کوئز اور ڈرامے کے مقابلے منعقد ہوئے۔ہر آر ایس ڈی یو  سے تمام  کیٹیگیرزمیں مقابلے کے لیے طلبہ نہایت جوش وخروش کے ساتھ میراگرام نمبر2،شوست، ریچ ،کھوت ،سوسوم،مدک لشٹ جیسے  دور دراز علاقوں سے آکرشرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی آغا خان  ریجنل کونسل چترال پائین کے صدر محمد افضل آغا خان ایجوکیشن سروس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان ہم نصابی سرگرمیوں کو قابل ستائش قرار دیا  اور تعلیم کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اے کے ایس پی  کا شکریہ ادا کیا۔ ۔انہوں نے طلبہ کو وقت کی قدر اورمحنت  کی تاکید کے ساتھ  بہتر انسان بن کر معاشرے میں رہنے کی تلقین کی اور کامیاب طلبہ کو مبارک باد دے کر  ان کی مزید حوصلہ افزائی کی  اور بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں  کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ ہمیں نصابی سرگرمیوں میں بیٹوں  کو بھی شراکت   کا موقع دے کر تعلیمی توازن برقرار رکھنی چاہیئے۔

پروگرام کے صدر محفل  جناب    امیر محمد  نے   پررونق  تقریب منعقد کرنے پر انتظامیہ   کی کاوشوں کو سراہا   اور کامیاب طلبہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ  دوسرے طلبہ کو ان الفاظ کے ساتھ دلاسہ  دیا  کہ  ناکامی کامیابی کا زینہ ہے ۔انہوں نے  خواتین  کی تعلیم  اور معیار تعلیم کے حوالے سے اے کے ای ایس پی کی کاوشوں کی تعریف کی  اور کہا کہ  اس طرح کے مقابلوں  میں  طلبہ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کاموقع ملتا ہے۔  انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ  دور جدید کی چیزوں  یعنی موبائل ،انٹر نیٹ وغیرہ  کے منفی استعمال  سے پرہیز کریں ۔

 قاضی  سلامت اللہ  صاحب   نے اپنے خطاب  میں کہا کہ  چترال میں  آغا خان ایجوکیشن سروس       کے تعلیمی ادارے        اپنی خدمات احسن انجام  دے رہے ہیں ۔ ان  اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ   اعلیٰ تربیت بھی  فراہم ہورہا ہے۔قرآن ہمیں  تین طرح کے علوم یعنی علم الاسما ،علم الاخلاق   اور آفاقی علم  حاصل کرنے کا حکم  دیتا ہے ۔  ہم ان تینوں علوم کو حاصل کرکے اشرف المخلوقات  کے زمرے میں آتےہیں ۔ہمیں چاہیئے کہ ہم قرآن کے مشن اور وژن پر عمل کریں ۔انہوں نے  تلاوت ،حمد اور نعت کی پیشکش اور  ان میں طلبہ کی کار کردگی   کو سراہا۔

پروگرام کے شروع میں   سینئر اکیڈمک منیجرسکول ڈویلپمنٹ ذوالفقار علی صاحب نے  حاضرین کو خوش آمدید کہا  اور ہم نصابی سرگرمیوں  کے انعقاد کے مقاصد سے حاضرین  کو آگاہ کرتے ہوئے اے کے ڈی این کی خدمات ، مشن اور   وژن کے بارے  بتایا۔اور طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں  کو نکھارنے  کے لیے     ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد  نوربیگ   چیئرمین ریجنل ایجوکیشن بورڈ  لوئر چترال     نے طلبہ  کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے  ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو لازمی قرار دیا ۔اور ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام اساتذہ اور طالب علموں کی کاوشوں کو سراہا۔۔انہوں نے  طلبہ کو مقامی سطح سے نکل کر قومی  اوربین الاقوامی سطح کے مقابلوں  میں شریک ہو کر اپنا لوہامنوانے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ہی درس وتدریس کی اہمیت بیان  کی  اور اساتذہ کو عزت دینے  اور اچھا انسان بن کر معاشرے میں جینے کا درس دیا ۔

ان مقابلوں کی میزبانی اور کمپیرنگ کے فرائض آغاخان سکول پرواک  کے انگلش ٹیچر نسرین  اور آغاخان سکول  روئی کےسکول ہیڈ  میران شاہ  سرانجام دےرہے تھے۔تمام مقابوں کے لیے خصوصی طور پر الگ الگ ججز بلائے گئے تھے،جنہوں نے اپنے تفویض کردہ   مقابلے کے لیے ججز کے فرائض انجام دیئے۔

ججز کی تفصیلات

تلاوت ؛۔یونیورسٹی آف چترال کے خطیب مفتی فدا محمد ،لیکچرر ڈگری کالج چترال مفتی  عتیق الرحمان  ،مدرس جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ مولانا سمیع الحق  ۔

حمد و نعت ؛۔  الواعظ  سینئر اسکالر طریقہ بورڈ    اپر چترال جناب سردار علی ، قاضی سلامت اللہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چترال ،مفتی عتیق الرحمان  لیکچرر ڈگری کالج چترال، مفتی فدا محمد خطیب یونیورسٹی آف چترال

قومی ترانہ /ملی نغمہ ؛۔ رحمت حاصل  لیکچرر ڈگری کالج چترال  ۔مشہور ومعروف گلو کار انصار الٰہی نغمانی  اور سلیم زاہد صاحب ۔

انگلش تقریر و مضمون نویسی  ؛۔عابدہ حسین  لیکچرر  آغا خان ہا ئی سیکنڈری سکول سین لشٹ  ،طفیل نواز پرنسپل آغا خان  ہا ئی سیکنڈری سکول سین لشٹ ۔

اردو تقریر و مضمون نویسی ؛۔   پروفیسر  شاہد  گل   یونیورسٹی آف چترال ، الواعظ   سینئر اسکالر طریقہ بورڈ  اپر چترال  سردار علی  ،عطا حسین اطہر   لیکچررآغا خان ہائی سیکنڈری سکول سین لشٹ   ۔

پروگرام میں   سابقہ  جی ایم اے کے ای ایس چترال  جناب ظہران شاہ صاحب ،آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کے  سینئر پرنسپل بی بی سلطانہ   اور آغا خان  ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے  پرنسپل طفیل نواز    کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں علاقے کے عمائیدین اور طلباؤ طالبات نے شرکت کیں۔

پوزیشن  لینے  والے طلبہ کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

تلاوت کلام پاک

پہلی پوزیشن

کھوت  

دوسری پوزیشن

رامان   

تیسری پوزیشن     

سوسوم

حمد باری تعالیٰ

مستوج

پرواک  

روئی

نعت رسول  مقبولؐ

رامان   

پرواک  

آرکاری

قومی ترانہ

بریشکرام

موردیر

بونی

ملی  نغمہ                  

بریپ   

مڈک لشٹ

بونی

اردو تقریر

روئی

چپاڑی

بونی

انگلش تقریر

بوزند   

سوسوم  

شوست یارخون

اردو مضمون

بونی

بریپ

مڈک لشٹ

انگلش  مضمون

چپاڑی   

بونی

اوویرک

کوئز

اوویرک

ریچ

میراگرام نمبر ۲

ڈرامہ

اوویرک

بونی

شوست یارخون

                        

آخر میں  کامیاب طلباؤ طالبات  میں شیلڈ  اور سرٹیفیکٹس تقسیم کییے گئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔