انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس پرائمری سکول جغور میں منعقد،اہم امور زیر بحث

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت شاہد جلا ل صدر انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال 4 نومبر2018 کو گورنمنٹ پرائمر ی سکول جغور میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ITA چترال کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اجلاس میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کو یو نین کونسل کے سطح پر منظم کرکے تمام کیڈرز کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے جیسے اہم امور زیر بحث آئیں باہمی اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور ہوئی جس کی تفصیل درج ذیل ہیں۔
1 سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فی الفور پور ا کیا جا ئے، خاص کر پرائمری سطح کے اساتذہ کی کمی کوتر جیحی بنیادوں پر پورا کیا جا ئے۔
2 اساتذہ کے تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پا بندوں کو فوری طور پر ہٹا یا جا ئے۔
3 معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے سکولوں میں 40 طلباء کے لئے ایک استاد کی جگہ 30 طلبا کے لئے ایک استاد کی تعیناتی عمل میں
لائی جا ئے۔
4 PST اور CT اساتذہ کے لئے ’’ ماہر مضمون‘‘ کاکوٹہ مختص کی جا ئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔