انٹرنیٹ کی سست رفتار کے ستائے صارفین کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گوگل کی طرف سے اپنے کروم براؤزر کے سافٹ ویئر میں ایک نئی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے بعد اس براؤزر کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ ہوجائے گا اور یہ ناصرف ویب پیجز برق رفتاری سے لوڈ کرے گا بلکہ اس کی وجہ سے آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون کی بیٹری کا استعمال بھی نمایاں طور پر کم ہوجائے گا۔
اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق گوگل ایک نئی ڈیٹا شرنکنگ ٹیکنالوجی بروٹلی (Brotli) متعارف کروارہا ہے جس کی وجہ سے کروم کی رفتار میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ یہ سافٹ ویئر ڈیٹا کو مختصر ترین طریقے سے ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا کو آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون میں موجودہ رفتار کی نسبت کہیں زیادہ رفتار سے منتقل کیا جاسکے گا اور اسے سٹور کرنے کے لئے بھی کم گنجائش کی ضرورت ہوگی۔

خصوصاً موبائل فون صارفین کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ناصرف ان کے فون پر ویب پیجز تیز رفتاری سے لوڈ ہوں گے بلکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال بھی پہلے کی نسبت بہت کم رہ جائے گا۔ بروٹلی ٹیکنالوجی کے ساتھ ناصرف گوگل کروم کی رفتار تیز ہوجائے گی اور صارفین کو انٹرنیٹ ڈیٹا زیادہ رفتار کے ساتھ دستیاب ہوگا، بلکہ انٹرنیٹ کے اخراجات میں بھی کمی ہوجائے گی، اور کمپیوٹر اور موبائل فون کی بیٹری بھی زیادہ وقت چلے گی۔
گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بروٹلی ٹیکنالوجی بالکل تیار ہے اور بہت جلد صارفین کو فراہم کردی جائے گی ۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل کروم کو خود بخود موصول ہوجائے گی اور یہ از خود طریقے سے ہی گوگل کروم براؤزر کا حصہ بن جائے گی، یعنی اس کے لئے آپ کو کچھ ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔