انٹر ہاسٹلز فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے نام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) انٹرہاسٹل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برائیٹ فیوچر ہاسٹل اور ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے درمیان ڈگری کالج گراونڈ میں کھیلا گیا.جس میں ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال نے ایک گول کی برتری سے ٹرافی اپنے نام کیا. ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈگری کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین تھے… مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت کے  لیے ناگزیر ہیں. نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کی متوازن شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہے. آخر میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم، رنر اپ ٹیم اور انتظامیہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی…

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔