تورکہو روڈ میں عوام کے سہولت اور روڈز کی بہتری کیلئے اقدام اُٹھانے پر تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کا شکریہ۔نائب ناظم اقبال مراد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ویلیج کونسل واشیچ کے نائب ناظم اقبال مراد نے اپنے ایک اخباری بیان میں تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور تحصیل میونسپل آفسیر محمدشفق کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے تورکہو روڈ میں عوام کے سہولت اور روڈز کی بہتری کیلئے اقدام اُٹھائیں ہیں۔جس کے لئے وہ قابل تعریف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم اور ٹی ایم او نے تورکہو روڈ میں مختلف جگہوں پر آر سی سی پائپپ لگائے ہیں مزید جہاں جہاں روڈ میں نالے خراب ہیں ان کو انجینئر کے ذریعے سروے کرکے ار سی سی پائپ لگارہے ہیں جس سے نہر اور نالوں کے پانی سے روڈ متاثر نہیں ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم اور ٹی ایم او سے درخواست ہے کہ وہ ریچ کھوت روڈتک دائرہ کار بڑھا کر ان کی بھی مرمت اور آر سی سی پائپ لگائیں۔اُنہوں نے کہا کہ روڈز کی مرمت اور صفائی کیلئے روڈقلی مقرر کی ہیں جوکہ سردیوں کے موسم میں روڈوں کی صفائی اور نگرانی کرنگے۔جوکہ ناظم اور ٹی ایم او کا علاقے پر خصوصی توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اقبال مراد نے کہا کہ سردی کے موسم میں برف باری اور نالے (فریز) جم جانے کی وجہ سے اکثر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوجاتے ہیں۔یہ اُن کا دوراندیشی ہے کہ مصیبت اور ناموافق حالات سے پہلے پہلے ان کی تدارک کیلئے حکمت عملی اختیار کی۔اُنہوں نے پورے یونین کونسل کھوت کی طرف سے تحصیل کونسل کے اس اقدام پر اُن کو بھرپور شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔