صوبائی کابینہ کا اجلاس ،اپر چترال ضلع کی منظوری دیدگئی،وزیراعلیٰ کا فوری طورپر ضلع کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔اور اپر چترال ضلع کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے فوری طورپر اپر چترال ضلع کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ چترال کے عوام کے ساتھ ہماری سابق صوبائی حکومت کا وعدہ تھا جو جتنا جلدی ممکن ہوسکے پورا کیاجانا چاہیے۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ اُن کی حکومت مذاکرات کے ذریعے وفاق سے اپنے وسائل کی منتقلی کیلئے کام تیز کرے گی اور وہ جلدی ہی صوبے کے تمام علاقوں کیلئے ایک مکمل ترقیاتی پیکیج دیں گے۔
کابینہ اجلاس کے بعد پشاور سیکرٹیریٹ کے باہر پی ٹی آئی چترال کے رہنماؤں نے مٹھائیاں تقسیم ،وزراء اور ایم پی ایز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ،سابق ناظم سرتاج احمد خان،
حاجی سلطان،فخر اعظم ودیگرموجود تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔