مردان میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے لئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان

مردان(چترال ایکسپریس)سینئر صوبائی وزیربرائے سیاحت،کھیل و امور نوجوانان محمد عاطف خان نے کہاہے کہ مردان میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے لئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔خواتین کے لئے سپورٹس کمپلیکس سمیت کلپانی نالے کے کنارے پر پیکنک پوائنٹس بنائے جائیں گے جس سے مردان کے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سیر و تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمقام ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری اور سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسد علی اور حمایت مایار نے صوبائی وزیر کو مردان میں سیاحت کے فروغ اور مردان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔محمد عاطف خان نے کہاکہ رستم میں سر باٹا کے مقام پر پیکنک سپاٹس بنایا جائے گا جبکہ مردان شہر میں کلپانی نالے کے قریب بھی پارکس بنائے جائیں گے جس سے شہریوں کو سیر و تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تخت بھائی ،جمال گڑھی اور شہباز گڑھی کے آثار قدیمہ کوبھی محفوظ بنایا جائے گا اور وہاں پر سیاحوں کی سہولت کے لئے ہوٹلز اور پارک تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مردان میں خواتین کے لئے ایک الگ اور جدید قسم کا سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جس سے خواتین کو بہت فائدہ ہو گا۔اس موقع پر قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے کہاکہ مردان کے باسیوں کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں ضلعی حکومت صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہو گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرئے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔