ٹی ایم اے دروش ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے دروش میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے دروش میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز6نومبر2018کوجھاڑو لگاکرشروع کردیا جو کہ کئی دن تک جاری رہے گا جس کے دوران شہراور دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوا م میں آگہی پھیلائی جائے گی۔صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درو ش عبدالولی خان ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش مصباح الدین ،قاری جمال عبد الناصر، ممبر تحصیل کونسل قسور اللہ قریشی ، تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز اور دیگر عمائدین دروش نے کہاکہ صفائی کا مطلب صاف ستھرا رہناہے۔ہمیں روحانی صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ہمارا جسم اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک تندرست جسم صحت مند تب ہی رہ سکتا ہے جب تک اس کی مناسب صفائی کیجائے۔ اس لیے جسم کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں سے بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے دروش سے کچرے کا مکمل خاتمہ کر کے وزیر اعظم عمران خان کے میشن کو آگے لے جانے میں اپنے کاوشوں کو بروئے کا ر لائینگے ۔دروش میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں دوکانوں کے سامنے کوڑا دان اور خوبصورتی کیلئے دیواروں کو پینٹ کیے جائینگے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے دروش کو تحصیل کا درجہ دیا اور تحصیل دروش میں عوامی آڈوں میں پبلک لیٹرینوں اور خواتین انتظار گاہ کی کمی کوجلد از جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی صفائی کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ دین اسلام میں صفائی کی اہمیت کو نصف ایمان کے برابر قرار دیا ہے اور دین فطرت ہونے کی بنا پر یہ بات روزمرہ کے مشاہدے میں بھی ہے کہ صفائی سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور صاف ماحول میں رہنے والے لوگ بھی طبیعت کے لحاظ سے نفیس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کو چترال میں کامیاب بنانے کے حوالے سے دروش کے عوام پر زور دیا کہ وہ دروش میں اس مہم کو کامیاب کرکے دوسرے تحصیلوں کے لئے مثال قائم کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جہاں بھی گندگی کے ڈھیر ہیں اُن کوٹی ایم اے کے گاڑیؤں کے ذریعے اٹھایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل سطح پر مہم شروع کریں گے، امید ہے کہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اور کلین پاکستان مہم کی خواب کوشرمندہ تعبیرکریں گے۔واک میں سکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔