پشاور میں چترال میں نوجوانوں اور لوگوں میں دماغی بے سکونی کے موضوع پروقار سیمینار کا انعقاد

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال میں نو جوان ,اور لوگون میں دماغی بے سکونیکے موضوع پر پیرل کنٹیننٹل ھوٹل کے خیبر ھال میں کلرز اف چترال نے ایس آر ایس پی کے تعاون سے ایک با وقار سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین نفسیات ڈاکٹر خالد مفتی اور ڈاکٹر ماجد صاحب ذادہ نے چترال کے اپنے سروے ,زہنی مریضوں کے معاینے کی روشنی میں اپنے ماہرانہ رپورٹ اور میں اسباب,وجوہات روک تھام کے لیے تجاویز ہیش کیے اس محفل کے مہمان خصوصی ڈی جی ہلتھ کے پی کے نے چترال میں نرسنگ اسکول کے قیام اور چترال کے تمام خالی پوسٹوں پر چترال کے رہایشی ڈاکٹرز کی بھرتی اور تعلیمی اداروں میں کلرز اف چترال کے ساتھ ایم او یو سائن کرکے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا دیگر مہمانان شکیل احمد پروگرام منیجر ایس آر ایس پی، حاجی مغفرت شاہ ناظم ضلع چترال نے اپنے خطاب میں چترال کے جغرافیایی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور پی ٹی آئی مرکزی اور صوبائی حکومت کے چترال میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس کے جنت نظیر وادیوں تک رسائی کے تمام روڈز کی پختگی کے لیے اربوں کے منصوبوں کے تجاویز پر عملی کاموں پر صوبائی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی ٹریننگ فدا حسین اور محترمہ نیلم طورو ,ہاشو فاونڈیشن کے پراونشل کوارڈینر محترمہ شبانہ یاسمین صاحبہ نےبھی شرکت کی اور کیلاش ویلیز میں پندرہ کروڑ کے کثیر فنڈ سے چند مہینوں میں سماجی خدمات اور اگاہی پروگرامات,خودکشی کی روک تھام پر مقامی ایل ایس او،اور دیہی تنظیمات کے تعاون سے کام کرنے کا عندیہ دیا صدر محفل ایم پی اے وزیرزادہ نے اس اہم قومی ایشو پر چترال اور پشاور میں اپنے محدود وسائل سے بہترین معیار کا سیمینار منعقد کرنے پر کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاب,حفیظ اور چترال کے معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر و دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور ایس آر ایس پی کا ایسے قومی ایشو پر کلرزآف چترال کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام میں چترال سے جناب محمد وزیر چیر مین چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ,سابق سیکریٹری بلدیات رحمت غازی ،شریف شکیب ,ڈپٹی سیکریٹری ہلتھ ,یو این ڈی پی کے افسران پشاوریونیورسٹی اور اباسین یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی اسٹیج سیکریٹری کے فرایض خلیل اللہ معروف سوشل ورکر نے احسن طریقے سے انجام دیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔