چترال میں عید کے روز بجلی کا بریک ڈاون

چترال میں عید کے روزبجلی کا بریک ڈاون،عید کے پہلے روز رات کو 8بجے بہت سے دوستوں نے کال کرکے بجلی کے بریک ڈوان کے بارے میں پوچھا۔میں ان کے کال کرنے سے پہلے ہی کہی بار پیسکوکے کمپلینٹ سنٹر کال کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر لائن حسبِ معمول مصروف رہنے کے وجہ سے مجھے اکثر دوستوں کو بجلی کے بریک ڈوان کے بارے میں اپنے طرف سے کچھ اس طرح جواب دینے پڑے۔وجہ نمبر ایک کہ آپ لوگوں نے پیسکو والے بھائیوں کے لئے قربانی کے گوشت میں حصہ نہیں رکھاہوگا اس لئے بجلی بند کردی گئی۔وجہ نمبر 2۔قربانی کے گوشت فریزر اور فریج میں رکھنے کے بجائے لوگوں میں تقسیم کیے جائیں ورنہ بجلی جائی گی اور آپ کا قربانی کا گوشت ضائع ہوجائے گا۔میں نے اپنے طرف سے اُن کوتھوڑی تسلی تو دے دی۔لیکن جب پیسکو کا 412962والا نمبربار بار ملانے کی کوشش میں حسب معمول ناکام رہا تو ایک جاننے والے پیسکو کے اہلکار سے موبائل پر رابطہ کیا کہ سسٹم میں وافرمقدار میں بجلی ہونے کے باجود بجلی کیوں چلی گئی تو اُنہوں نے کہاکہ اپر چترال کو دو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ آج کل اپر چترال والے دو میگاواٹ سے زیادہ بجلی کا استعمال کررہے ہیں اس لئے گولین پاؤر ہاؤس سے ضلع کو ملنے والی بجلی ٹرپ کرگئی ہے۔اس وجہ سے بجلی کا بریک ڈاون ہے۔میرے خیال میں ایسی کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ اپر چترال والے صارفین بجلی کئی سالوں سے ریشن بجلی گھر کی سیلاب بردگی کے بعد بجلی کے عظیم نعمت سے محروم ہے۔اور گولین گول بجلی گھر سے بجلی چالو ہونے کے بعد بھی دن میں تقریباً 15گھنٹے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا اُن کو سامنا ہے۔میرے خیال میں مسئلہ یہ نہیں بلکہ مسئلہ پیسکو والے بھائیوں کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم نہ کرنے کا ہے۔کیونکہ مجھے پتہ ہے جب کہیں شادی بیاہ کی تقریب ہوتی ہے اور وہاں پیسکو والے بھائیوں کو شرکت کی دعوت نہ دی گئی ہو تو اکثر اُس ایریا کا ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے یا کسی لینک کامسئلے کا بہانہ بناکر اُس علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔جبکہ مسئلہ صرف لینک فیوز کا ہوتا ہے جوکہ دو منٹ میں خرابی کو دور کرکے بجلی بحال کی جاسکتی ہے۔مگر ایسا نہیں کیا جاتا۔میرے خیال میں اکثر صارفین بجلی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بجلی کا کنکشن لینا ہو تو اس کے لئے دس سے بارہ ہزار روپے کا قربانی دینا پڑتا ہے جبکہ اصل قیمت  بجلی میٹر 38گز تار سمیت  6500روپےتک کا بنتا ہے ۔جس میں ہم پیسکو والے بھائیوں کا خوب خیال رکھتے ہیں تو کیوں نہ ہم قربانی کے گوشت میں بھی اُن کا حصہ رکھے۔اس لئے میں چترال میں جتنے بھی قربانی کرنے والے حضرات ہیں اُن سے درخواست کرونگا کہ برائے مہربانی ہمارے پیسکو والے بھائیوں کا قربانی میں ضرور حصہ رکھیں۔کیونکہ ہمیں اگر اپنا قربانی کاگوشت ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ بجلی کے عظیم نعمت سے بھی مستفید ہونا ہے تو ہمیں ایسا تو کرنا ہی پڑے گا۔ورنہ کل ہی اپنا قربانی کا گوشت ناداروں،رشتہ داروں میں تقسیم کرنے کا پروگرام کے ساتھ گرمی کے اس شدید موسم میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کا سامناکرنے کا بھی اپنا بندوبست کرلیں۔غلط اطلاع دینے پر دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔