چترال ٹاؤن میں واقع پرانی سبزی منڈی میں4 دکانوں میں گذشتہ رات آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال ٹاؤن میں واقع پرانی سبزی منڈی میں4 دکانوں میں کل رات 10 کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی. آگ نے 4دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے وجہ دکان میں سارا مال جل کر خاکستر ہوگئے. ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چترال کے فائر فائٹرز موقعے پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے انتہائی مہارت کے ساتھ آگ پر قابو پالیا. آپریشن میں ریسکیو 1122 چترال کے چار فائر فائٹرز ایک فائر وہیکل واٹر باؤزر اور 19000لیٹر پانی اور ایک گھنٹہ طویل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیااو اور آس پاس کے دکانوں کو اور بلڈنگ کو آگ کے بڑی تباہی سے بچا لیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔