چترال پولیس عوام کو فوری انصاف مہیا کریں ۔ڈی۔پی۔او چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزڈی۔پی۔او آفس چترال میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوزکا میٹنگ مقرار ہوا۔جس میں انسپکٹر جنرل اف کے پی کےپولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام ایس ایچ اوز کو آگاہی دی گئی۔
ڈی۔پی۔او چترال نے عوام کے ساتھ احسن سلوک کرنے اور تھانے میں عزت سے پیش انے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ عوام کی شکایات پر فوری اقدام کرنے اور حقائق سامنے لانے اور میرٹ پر تفتیش کرنے پر بھی زور دیا اصل میں پولیس عوام کی خادم ہے۔ڈی۔پی۔او چترال نے ایس ایچ اوز کو تاکید کی کہ تھانے کا دروازہ ہر ایک کے لئے کھلا ہو اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تمام امور نمٹائیں ظالم کو عدالت کے کٹھرے پر لا کھڑا کردیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔