12 ربیع الاول کے حوالے سے پرل سکول اینڈ کالج بونی میں تقریب کا اہتمام 

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پرل سکول اینڈ کالج بونی میں ایک بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سکول کے باصلاحیت طالب العلموں نے حضور ؐکے شان میں نعت شریف ، تقاریر اور قوالی پیش کیں۔ کالج ھذا کے پرنسپل سردار حکیم خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حضورؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں رول ماڈل کے طور پر شامل کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔