چترال انٹر سکولز اسپورٹس فیسٹول2016اختتام پذیر – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

چترال انٹر سکولز اسپورٹس فیسٹول2016اختتام پذیر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع چترال میں15اکتوبرسے جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول21نومبر کو ااختتام پذیر ہوگئے۔ کرکٹ کافائنل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دروش اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول شاگرام کے مابین کھیلا گیا جوکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش نے جیت لیا،والی بال کے فائنل میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ نے اکسفورڈ پبلک سکول بونی کو،فٹبال کے فائنل میں چترال ماڈل کالج چترال نے گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ ،رسہ کشی میں گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال(B) نے گورنمنٹ ہائی سکول مژگول اور بیڈمیٹن میں بھی گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال(B) نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کو شکست دیکر فائنل جیت لی۔فٹ بال فائنل کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے۔اُنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔جیتنے والے ٹیمیں سوات میں 26نومبر کو شروع ہونے والے ڈویژنل مقابلوں میں حصہ لیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل۔رضیت با اللہ آخری میچ کے مہما ن خصوصی۔

دروش (جہانزیب سے)دروش ہائیر سیکنڈری سکول میں جاری سکول وائز ٹورنامنٹ کا پہلا حصہ مکمل ...

اترك تعليقاً