ضمیر حسین بازی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر بونی گول کرکٹ ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لی – Chitral Express

صفحہ اول | کھیلوں کی خبریں | ضمیر حسین بازی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر بونی گول کرکٹ ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لی
Premier Chitrali Woolen Products

ضمیر حسین بازی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر بونی گول کرکٹ ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لی

بونی ( جمشید احمد) بزم کہکشان ثقافتی تنظیم بونی کے زیر اہتمام کروئے جنالی شوتار گراونڈ میں جاری ضمیر حسین بازی میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا ٹورنامنٹ میں کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف تھے، دیگر شرکاء میں ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم، ممبر تحصیل کونسل موڑکھو قاضی سیف الدین، وی سی ناظم بونی ون پرویز لال، وی سی نائب ناطم بونی ٹو شیرعالم ، یوتھ کونسلر سعید ولی، رحمت سلام لال، شجاع الدین سکرٹری تحریک حقوق عوام مستوج ، ناصرا لدین پیرزادہ اور بزم کہکشان تنظیم کے ممبرن و دیگر موجود تھے ۔ ٹور نامنٹ کا فائنل بونی گول کرکٹ ٹیم اور ینگ اسٹار بونی کے درمیان کھیلا گیا بونی گول نے ٹاس جیت کر مقرہ بارہ اوورز میں 131رنر اسکور کیے جس کے جواب میں ینگ اسٹار کر کٹ ٹیم نے بارہ اوور کھیلتے ہوئے 83 رنز بنائے اس طرح بونی گول کر کٹ ٹیم نے 48 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کر لی۔ الطاف مین آف دی ٹورنامنٹ اور اقرار کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا ایمپائرنگ کی فرائض رشید منہاس اور فیض احمد نے انجام دی ۔ آخر میں تقسیم انعامات کی ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی کمپئر ینگ کی فرائض معروف شاعرو ادیب زاکر محمد زخمی نے انجام دی۔ بزم کہکشان ثقافتی تنظیم کی طرف سے معروف گلوکارشجاعت علی صہبا نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ تعاون کرنے پر سردار حکیم اور پرویز لال کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسرے مقرریں میں پرویز احمد ،شیر عالم، شجاع الدیں نے خطاب کیا۔ ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے خطاب کرتے ہوئے بہتریں ٹورنامنٹ کرانے پر بزم کہکشان تنظیم کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا او ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئے بیس ہراز روپے کا بھی اعلان کیا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

وفاق صوبے کو اپنے حقوق دے ۔ بجلی، گیس اور تیل صوبے کے ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کرکٹ ٹورمنٹ کے اختمامی تقریب سے خاطب

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وفاق کو صوبے کے حقوق دینے کا مشورہ ...

اترك تعليقاً