تازہ ترین

دسمبر کی 25تاریخ کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کر ونگا،افتخار چوہدری کا اعلان

اسلام آباد (نیٹ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ 25 دسمبر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹارڈ افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بحالی میں عوام میڈیا اور وکلاء نے اہم کردار ادا کیا ۔ 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی سالگرہ کیموقع پر پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔ پارٹی کے منشور میں مساوات ‘ عدل و انصاف اور شففیت سرفہرست رہے گا۔ انہوں نے پشاور بڈھ بیر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

 

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق