حرا سکول کلکٹک میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

حرا سکول کلکٹک میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) حراء سکول کلکٹک میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولؐپیش کئے اورتقاریرکیں جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔ اس موقع پر حراء سکول انتظامیہ کے سربراہ معروف ماہر تعلیم عبدا للہ خان نے مذکورہ کیمپس کو حراء سکول دروش کے مرحوم ٹیچر نور الٰہی کے نام منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ا س موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت صلاح الدین طوفان مہمان خصوصی تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سالانہ امتحانات میں سکول ہذا کا رزلٹ سوفیصد رہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین طوفان نے پسماندہ علاقے میں تعلیمی خدمات انجام دینے پر حرا سکول کے انتظامیہ کی تعریف کی اوراسے گرانقدر خدمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول ہذا میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی وجہ سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہمان خصوصی نے سکول کو نور الٰہی کے نام منسوب کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

اظہار تشکر

اظہار تشکر ۔۔ میں اپنی طرف سے اور فرید احمد کے والد اکبر ولی چچا ...

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔