ایس آر ایس پی کے انجینئرز کا مڈکلشٹ کا دورہ کرنے اور پل اور بند کا سروے کرنے پر شکریہ۔وی سی ناظم قاضی خورشید احمد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ایس آر ایس پی کے انجینئرز کا مڈکلشٹ کا دورہ کرنے اور پل اور بند کا سروے کرنے پر شکریہ۔وی سی ناظم قاضی خورشید احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 24مارچ2017کو ایس آرایس پی اور پی پی اے ایف کے چیف انجینئر علی،ایس آرایس پی کے چیف انجینئرذوہیب اور سینئر ایس او امیر نواب نے چترال کے دورافتادہ علاقے مڈکلشٹ کا دورہ کیا۔اور مقامی ایل ایس او کے چیئرمین اور وی سی ناظم قاضی خورشید احمد اور ایل ایس او کے ممبران کے ہمراہ مایتو پُل ،گراونڈ کے قریب 500فٹ حفاظتی بند اور500فٹ دیوار کا سروے کیا۔چیئرمین ایل ایس او وی سی ناظم قاضی خورشید احمد نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کے انجینئرزنے چترال کے انتہائی دور افتادہ علاقے کادورہ کرکے علاقے کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور تین اہم منصوبوں کا سروے کیااور اُمید کا اظہار کیا کہ عنقریب 4اور منصوبوں کا بھی سروے کرائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

اظہار تشکر

اظہار تشکر ۔۔ میں اپنی طرف سے اور فرید احمد کے والد اکبر ولی چچا ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔