وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں) سی پیک( پرصوبائی حکومت کی تیار کردہ نئی ویب سائٹ کا افتتاح – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں) سی پیک( پرصوبائی حکومت کی تیار کردہ نئی ویب سائٹ کا افتتاح

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں پاک چین اقتصادی راہداری) سی پیک( پرصوبائی حکومت کی تیار کردہ نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر لانچ کی ہے ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی سید شہاب علی شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ ویب سائٹ میں اس مہینے کی 16 تا 18 تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ تین روزہ روڈ شو کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے پیش کردہ 100 منصوبوں کے علاوہ صوبے میں تعلیم و صحت، سیاحت وثقافت، صنعت و حرفت، توانائی، معدنیات،ماحولیات، خوراک و زراعت، ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر لاتعداد شعبوں میں سرمایہ کاری و متعلقہ معلومات و سہولیات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے جنہیں ہر پیش رفت کے ساتھ ہی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا رہیگا۔ ویب سائٹ میں صوبے میں قائم تمام نئی اور پرانی صنعتی بستیوں نیز ٹیکنالوجی سٹی، پشاور میں ساڑھے بارہ کنال رقبے پر تعمیر ہونے والے چودہ منزلہ سی پیک ٹاور، مجوزہ کارگو ٹرمینل اور حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولیات و معلومات اور پالیسیاں بھی مندرج ہیں جبکہ سرمایہ کاروں اور عوام کی طرف سے رائے زنی اور تجاویز کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے جو فوری طور پر اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا کرینگی اور قابل عمل ہونے کی صورت میں جوابات کے علاوہ ان پر عمل در آمد کا تذکرہ بھی ہوگا وزیراعلیٰ نے ویب سائٹ کے بعض شعبوں میں زیادہ معلومات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے بحیثیت مجموعی بہترین کاوش پر دونوں محکموں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے سی پیک منصوبوں کو روبہ عمل لانے میں واضح پیش رفت اور اس ضمن میں دوسرے صوبوں پر سبقت لے جانے کو بھی خوش آئند اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ چین کے دورے پر جانے والی ماہرین کی ٹیم صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پرکشش بنانے کے علاوہ ویب سائٹ کو بھی مزید فعال بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا،چترال سکاؤٹس نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز ...


دنیا بھر سے