وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کاسی پی این ای کے انتخابات میں ضیاء شاہد صدر اور نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کاسی پی این ای کے انتخابات میں ضیاء شاہد صدر اور نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد
Premier Chitrali Woolen Products

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کاسی پی این ای کے انتخابات میں ضیاء شاہد صدر اور نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سی پی این ای کے انتخابات میں ضیاء شاہد صدر اور نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اس نے جس طرح جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافت حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اترے گی اور قومی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال کا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔