تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو کے دور سے لیکر آج تک چترال میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ایم پی اے اسمبلی سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )شیاقوٹک چترال میں15.727ملین کی لاگت سے سی اینڈڈبلیوکے زیرنگرانی تعمیرکردہ گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکول چترال کاباقاعدہ افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ہوگیا۔Image may contain: 6 people, people standing, wedding and outdoorاس موقع پر ایم پی اے سلیم خان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو کے دور سے لیکر آج تک چترال میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیاہے۔اْنہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کسی سے پیچھے نہیں رہی گی۔ اصل تبدیلی تعلیم سے آئیگی۔ہماری بچیاں تعلیم کے شعبے میں لڑکوں سے پیچھے نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں چترال میں دو یوینورسٹی کیمپس بنی۔جس سے چترال کے طالب علم مستفید ہورہے ہیں۔اس سے پہلے چترال میں یونیورسٹی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے چترال کے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ سلیم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت میں میرے لائے گئے فنڈ سے چترال میں عبدالولی خان یونیورسٹی ،Image may contain: 1 person, crowd and outdoorشرینگل یونیورسٹی کیمپس ،بائی پاس روڈ،دروش واٹر پراجیکٹ اور گولین واٹر پراجیکٹ جیسے اہم کاموں کی تکمیل پی پی پی کاچترال کیلئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول کے لئے اسٹاف کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن بھی میں ہوچکاہے۔جوکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونگی۔انہوں نے ایجوکیشن ڈولپمنٹ کوہدایت کرتے ہو ئے کہاکہ فرنیچرکی فراہمی اورکلاس فور اسٹاف کی بھرتی فوری کی جائے تاکہ اس سال اگست میں باقاعدہ کلاسس شروع کئے جائیں ۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دارکو واٹرسپلائی دیگرصفائی کاکام بھی مکمل ہدایت کی ۔علاقے کے عمائدین نے مولین گول میں جیپ ایبل پل ،جغورسے بچیوں کوسکول آنے کے لئے پیدل پل اورواٹرسپلائی کامطالبہ کیا۔سلیم خان نے ان کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کی ۔پروگرام میںImage may contain: 3 people پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،عالمزیب ایڈوکیٹ اوراقبال حیات نے اظہارخیال کیا،ہائی سکول شاقوٹک کے طلبہ حمنٰی قادر نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی جبکہ شہلہ مہنازحمدنے باری تعالیٰ اورعلیہ حیاتنے نعت مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق