وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے کا سخت نوٹس – Chitral Express

صفحہ اول | میرا صوبہ | وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے کا سخت نوٹس
Premier Chitrali Woolen Products

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے کا سخت نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر درگئی کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈکے پرنسپل کو درگئی پولیس سٹیشن میں غیر قانونی طور پرقید رکھنے اور اُن سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کرکے چار دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

ملک کے ساتھ سیاست بازی کرنے والے مفاد پرست حکمران صرف چوری کرتے رہے عوام پر کسی نے توجہ نہیں دی۔.وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ سیاست ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔