تازہ ترین

ایون آر سی سی پُل کو دیر پا اور پائیدار بنانے کیلئے موجودہ سسپنشن پُل کے دائیں طرف پہاڑی کاٹ کر تعمیر کیا جائے۔محمد علی جناح لال

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور ایون کے ممتاز شخصیت محمد علی جناح لال نے کہا ہے ۔ کہ چیتر کے مقام پر آرسی سی پُل کی تعمیر صوبائی حکومت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے ۔ جس کیلئے یونین کونسل ایون کے تمام عوام صوبائی حکومت کے مشکور ہیں ۔ لیکن پُل کی تعمیر جس جگہ کی جارہی ہے ۔ یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ ایسے پُل روز روز تعمیر نہیں کئے جا تے ، اور نہ حکومت بار بار فنڈ فراہم کرے گی ۔ اسلئے زیر تعمیر آر سی سی پُل کو دیر پا اور پائیدار بنانے کیلئے موجودہ سسپنشن پُل کے دائیں طرف پہاڑی کاٹ کر تعمیر کیا جائے ۔ جہاں پُرانا پیدل پُل ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے سڑک کی چڑھائی بھی ختم ہو گی ۔ اور پُل بھی مضبوط ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ سائٹ کسی بھی صورت موزون نہیں ہے ۔ کیونکہ یہاں تعمیر کی صورت میں دونوں طرف سڑک کی چڑھائی بڑے گی ۔ خصوصا ایون سائڈ پر سڑک کی چڑھائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ جبکہ یہ جگہ بھی غیر محفوظ ہے ، انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے اپیل کی کہ مزید کام سے پہلے اس کو موجودہ پُل کے دوسری طرف منتقل کرکے تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ پُل کی تعمیر جلد از جلد ممکن بنائی جائے ۔ اور ٹھیکہ دار کو روایتی تاخیری حر بہ استعمال کرنے نہ دیا جائے ۔ تاکہ مقامی لوگ اور سیاح نئے پُل کی سہولت جلد از جلد حاصل کرسکیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق