آسامیاں خالی ہیں – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

آسامیاں خالی ہیں

آسامیاں خالی ہیں
جامعہ چترال (یونیورسٹی آف چترال)میں درج ذیل آسامیوں کیلئے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ابتدائی تقرری خالصتاً عارضی (کنٹریکٹ) بنیادوں پرایک سال کیلئے ہوگی جس میں تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر توسیع دی جاسکتی ہے:۔
نمبر شمار
نام آسامی بمع سکیل
تعداد
اہلیت
۱۔
معمار (مستری)
1
خواندہ بمع کسی اچھی شہرت کے حامل سرکاری و غیرسرکاری ادارے میں پانچ سال کام کا تجربہ رکھتاہو۔مطلوبہ تجربے کے ساتھ اضافی تعلیم کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی۔
۲۔
ترکھان (کارپنٹر)
1
خواندہ بمع کسی اچھی شہرت کے حامل سرکاری و غیرسرکاری ادارے میں پانچ سال کام کا تجربہ رکھتاہو۔مطلوبہ تجربے کے ساتھ اضافی تعلیم کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی۔امیدوار کے پاس لکڑی پر نقش و نگار ی کا ہنرہونا لازمی ہے۔
۳۔
خانسامہ (کُک) مرد
1
خواندہ بمع کسی اچھی شہرت کے حامل ہوٹل یا سرکاری و غیرسرکاری ادارے میں پانچ سال کام کا تجربہ رکھتاہو۔مطلوبہ تجربے کے ساتھ اضافی تعلیم کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی۔
شرائط و ضوابط:
۱۔ مجوزہ درخواست فارم خیبربنک چیوپل برانچ چترال سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔سیریل نمبر 1تا2مبلغ پانچ سو(500) روپے فیس ہے جبکہ سیریل نمبر3کیلئے مذکورہ بنک میں مبلغ تین سو(300)روپے فیس جمع کرناہوگا۔ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.uoch.pkسے بھی ڈاوٗن لوڈ کیاجاسکتاہے۔ اور فیس کسی بھی بنک سے بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام پراجیکٹ ڈائریکٹر بھیجی جاسکتی ہے۔
۲۔ مکمل طور پر پُرشدہ درخوست فارم بمع تمام تعلیمی و تجربے کے اسناد اور دو عدد پاسپورٹ سائز حالیہ تصاویرکے ساتھ مورخہ21جولائی2017تک زیردستخطی کے دفتر میں موصول ہونے چاہئیں۔
۳۔ نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی فارموں پر کاروائی نہیں کی جائیگی۔
۴۔ انٹرویوکے وقت اصل اسناد کا ساتھ لانا ضروری ہے۔
۵۔ فارم پردیئے گئے فون نمبراور ای میل ایڈریس کے خانے کوضرور پر کریں تاکہ بوقت ضرورت فوری رابطہ کیا جاسکے۔
۶۔ پہلے سے کسی سرکاری، نیم سرکاری یا خود مختاراداروں میں کام کرنے والے امیدواراپنی درخواستیں متعلقہ ادارے کے سربراہ کی وساطت سے بھیجیں۔
۷۔ ٹیسٹ اور انٹر ویو کیلئے کوئی ٹی اے / ڈی اے نہیں دیاجائیگا۔
۸۔ یونیورسٹی بغیر کسی پیشگی اطلاع و توجیہہ کے مذکورہ آسامیوں کی تعداد میں اضافہ یاکمی یا مکمل منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
۹۔ یونیورسٹی شرائط پر پورا اترنے والے امیدواروں کو خط اور دیئے گئے ای میل کے ذریعے ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے بلائے گی، تاہم خط نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ ڈاکخانے/کورئیر سروس سے رابطہ کیاجائے اور غلط ای میل ایڈریس دینے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر عائدہوگی۔ دونوں صورتوں میں یونیورسٹی بریٗ الذمہ ہوگی۔
۱۰۔ درج بالا کے اندر اغلاط و نقائص کی کسی بھی وقت تصحیح کی جاسکتی ہے۔
بحکم
پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری .
پراجیکٹ ڈائریکٹر جامعہ چترال

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

دنیا بھر سے