حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو نقد انعام کے ساتھ اقراء نشان(ایوارڈ) دیا جائیگا۔مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو نقد انعام کے ساتھ اقراء نشان(ایوارڈ) دیا جائیگا۔مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال
Premier Chitrali Woolen Products

حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو نقد انعام کے ساتھ اقراء نشان(ایوارڈ) دیا جائیگا۔مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے دولاکھ دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان(ایوارڈ) دیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے یہ انعامات کا سلسلہ اس مقصدسے شروع کیا تھا کہ چترال کے طلبہ کے مابین تعلیمی میدان میں مسابقت پیدا ہو اور الحمد اللہ ہم اپنے اس مقصد میں کافی کامیابی بھی حاصل کرچکے ہیں۔ہمارے کئی بچے ڈاکٹرز اور فوج کے بڑے عہدوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا یہ سلسلہ تعلیم جاری رہیگا۔اُنہوں نے کہا کہ کلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان جو بھی بچہ میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرے ان کو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان دیا جائیگا۔اُنہوں نے تمام پوزیشن ہولڈرگورنمنٹ اسکولز اور پرائیویٹ سکولز کے طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف ہمارے پاس جمع کریں تاکہ بروقت اپنے انعامات حاصل کرسکیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

چترال بھر کے مساجد کے خطیب، علماء، پیش اماموں کیلئے اعزازیہ دینے کیلئے ان کی دستاویزات کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ مکمل۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ...