ملاکنڈ بورڈچکدرہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کی گئی تو چترال کی اساتذہ برادری، طلباء ، طالبات اور پبلک کی طرف سے مزاحمت کی جائے گی۔پیماچترال – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ملاکنڈ بورڈچکدرہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کی گئی تو چترال کی اساتذہ برادری، طلباء ، طالبات اور پبلک کی طرف سے مزاحمت کی جائے گی۔پیماچترال
Premier Chitrali Woolen Products

ملاکنڈ بورڈچکدرہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کی گئی تو چترال کی اساتذہ برادری، طلباء ، طالبات اور پبلک کی طرف سے مزاحمت کی جائے گی۔پیماچترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشینز مینجمنٹ ایسوسیشن چترال کے نجی شعبے میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ صدر پیما وجیع الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے سرکاری سکولوں کا ٹورنمنٹ ختم ہونے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں صرف نجی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ٹورنمنٹ کا مقصد نجی تعلیمی ادارون کی حوصلہ افزا ئی ہے۔ہماری ایسوسیشن ملاکنڈ بورڈ کے ریجن میں ہونے والے ریگولیرٹی اتھارٹی کے انتخابات کا بائیکاٹ کریگی۔ہمارا ریجن پشاور ہے۔چترال کے نجی ادارے پشاور بورڈکے ساتھ ملحق رہیں گے۔ملاکنڈ بورڈچکدرہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کی گئی تو چترال کی اساتزہ برادری، طلباء ، طالبات اور پبلک کی طرف سے مزاحمت کی جائے گی اورچترال کے لئے ایک بورڈ کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا جائے گا۔ڈگری کی سطح پر ہماری ایسوسیشن سرکاری تعلیمی ی اداروں کی تقلید کرے گی۔ 2017-18 کے انتخابات کے لئے اگر سرکاری کالجوں نے شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے ساتھ الحاق برقرار رکھا تو نجی تعلیمی ادارے بھی نو تعمیر چترال یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے لئے مزید ایک سال انتظار کریں گے۔اور یہ اقدام چترال کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف چترال کے مفاد میں ہوگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل (سی آر سی ) کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال ...