اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ،آل ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن اپر چترال کا قیام ممبر تحصیل کونسل بی بی سفینہ چیئرپرسن منتخب – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ،آل ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن اپر چترال کا قیام ممبر تحصیل کونسل بی بی سفینہ چیئرپرسن منتخب
Premier Chitrali Woolen Products

اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ،آل ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن اپر چترال کا قیام ممبر تحصیل کونسل بی بی سفینہ چیئرپرسن منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )مورخہ 2 اکتوبر 2017 ء بروز منگل بوقت دن کے 10 بجے اپرمیں تمام اپر چترال کے لیڈی کونسلرز کا ایک اہم میٹنگ ممبر کونسل تحصیل محترمہ سفینہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت بی بی کریمہ نے حاصل کی۔
اپر چترال کے تمام لیڈی کونسلر زکو پلیٹ فارم مہیا کر نا تاکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپر چترال کے تمام لیڈی کونسلرز آسانی سے اپنے مسائل کی نشاندہی کر سکیں اور اپر چترال کی خواتین کے تمام مسائل آسانی سے حل کر سکیں ۔اس پلیٹ فارم کا نام آل ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن اپر چترال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ میٹنگ میں اس پلیٹ فارم کا جنرل باڈی بھی تشکیل دے دیا گیا ۔
(i) چیئر پرسن ممبر تحصیل کونسل بی بی سفینہ نے سنبھال لی۔ (ii) انفارمشن سکرٹری اشرف گل تحصیل کونسلر (iii) سکرٹری بی بی سارہ ویلج کونسلر
(iv) جوائن سکر ٹری گل وقت بیگم المعروف لائق نان ریشن (v) فنانس سکرٹری ھاجرہ بی بی ویلج کونسل بونی ۔(vi) انفارمیشن سکرٹری کریمہ ویلج کونسلر چرون
جنرل باڈی کو عملی شکل دینے کے بعد شرکاء اجلاس نے الگ الگ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تمام شرکا ء اجلاس کا مقصد اپر چترال کے تمام خواتین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے ساتھ لیکر ترقی کی راہ میں آگے بڑھنا ہے ۔اس پلیٹ فارم کو تشکیل دینے میں کسی سرکار ی یا غیر سر کاری ادارے کا سر پر ستی حاصل نہیں ہے بلکہ یہ ہماری اپنی ذاتی رائے ہے کیونکہ ہم لوکل گورنمنٹ کے سسٹم میں آکر اپنے اختیار کو ابھی تک نہیں پہچان سکیں ہیں اور نہ خواتین کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اس وجہ سے خواتین کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہو تا آرہا ہے اب ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپر چترال کے تمام خواتین کو ساتھ لیکر آگے جانا چاہتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ سر کاری و نیم سر کاری ادارے علاقے کے خواتین کے مسائل حل کرنے میں اس تنظیم کیساتھ بھر پور تعاون کر یں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل (سی آر سی ) کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال ...