شہزادہ آمان الرحمن نےباقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

شہزادہ آمان الرحمن نےباقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ آمان الرحمن نےعمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نےمیڈیا کو اپنی سیاست کے حوالے سے اہم ترین فیصلے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اداروں اور ملک کے وقار کو بلند کیا۔انہوں نے کہاکہ صرف بلندوبالاعمارتیں یاسڑکوں کی تعمیرسے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں جبکہ معاشرے کے ہرفردکواس کے بنیادی حقوق اورانصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یاملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے اوریہی پی ٹی آئی کامنشورہے ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے شہزادہ امان الرحمن کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا۔یادررہے کہ شہزادہ آمان الرحمن 2013کے عام انتخابات میں آزاد اُمیدوارکی حیثیت سے پی کے 89چترال 1میں تقریباً 6000ووٹ لے کرچوتھے نمبرپرآئے تھے ۔سیاسی حلقوں کے مطابق اُن کے شمولیت پر پاکستان تحریک انصاف چترا ل میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پرویز مشرف الیکشن 2018میں چترال سے قومی اسمبل کی نشست کے امیدوار ہونگے کاغذات نامزدگی مکمل، بیان حلفی کا انتظار

چترال ( محکم الدین ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق صدر پاکستان ...


دنیا بھر سے