نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گر کرزخمی ہونے والی نرس نصرت انتقال کرگئی – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گر کرزخمی ہونے والی نرس نصرت انتقال کرگئی
Premier Chitrali Woolen Products

نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گر کرزخمی ہونے والی نرس نصرت انتقال کرگئی

پشاور (نیاب امیر نیاب ) گزشتہ دنوںخیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گر کرزخمی ہونے والی نرس نصرت آٹھ دن موت اور زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کے روز ہسپتال میں انتقال کرگئی۔ انکی جست خاکی کو آبائی قبرستان لاسپور میں سپرد خا ک کرنے کیلئے پشاور سے روانہ کردیا گیا ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں امتحانات کے دوران مذکورہ نرسخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے مبینہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوئی تھی۔ جنھیں موقع پر ہسپتال پہنچا کر تاحال علاج جاری تھی ۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے صوبائی ذمہ داران سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاور اپیل کی ہے کہ ہاسٹل کی چھت سے وہ اچانک نیچے گر گئی،خودکشی کی ہے یا کسی نے اُس کو مبینہ طور پر نیچے پھینک دیاہے؟ ۔ تاکہ اصل حقائق لوگوں کے سامنے آسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال کا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔