ہلال آحمر پاکستان چترال کی طرف سے چترال میں ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ہلال آحمر پاکستان چترال کی طرف سے چترال میں ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز
Premier Chitrali Woolen Products

ہلال آحمر پاکستان چترال کی طرف سے چترال میں ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بدھ11اکتوبر کوہلال آحمر پاکستان چترال نے ڈینگی کے متعلق عوام الناس میں آگاہی اوربچاؤ کے مہم کا آغاز کیا اس مو قعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین مہمان خصوصی تھے ۔ سینئر پروگرام منیجرہلال آحمر پاکستان محمد عارف نے اس مہم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے اور یہ بھی اُسی پروگرام کا حصہ ہے اس میں ہلال احمر کے رضاکار مختلف سکولوں ،کالجوں اور دوسرے تعلیمی ادروں کے علاوہ بازار کے مختلف مقامات پر ڈینگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کریں گے اور یہ مہم 15 نو مبر تک جاری رہے گا ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے چترال میں ابھی ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم قبل از وقت اقدامات کرنا بہت اچھا اقدام ہے اور اس مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ جگہوں پر ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اسپرے بھی کرائے جائیں اور مہم کو چترال میں لوکل میڈیا اورایف ایم ریڈیوز پر بھی چلایا جائے ۔سینئر پروگرام منیجر محمد عارف نے ان تجاویزپر عمل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس مو قعے پر سلیم الدین سیکرٹری ہلال احمرپاکستان چترال ، غفوراحمد ڈی ڈی ایم او ہلال احمرپاکستان چترال، پیر سجاد علی شاہ اے کے ار ایس پی ،حمید احمد ،رستم شیراز اور صابر حسین چترال ٹریفک موجود تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال کا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔