پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے، رضی الدین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری PTI چترال – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے، رضی الدین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری PTI چترال
Premier Chitrali Woolen Products

پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے، رضی الدین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری PTI چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) رضی الدین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری PTI چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی میں عزت دار اور مخلص لوگوں کی آمد سے اس بات کا اندازہ ہو تا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بلخصوص چترال میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ عمران خان کو جا تا ہے جسکی مسلسل جدو جہد اور مخلصانہ قیادت کی وجہ سے چترال کے با شعور اور تعلیم یا فتہ افراد اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں ریٹارئرڈ ڈی ای او شاہ جہان خان، ریٹارئرڈ ڈی اے او امیر محمد، ریٹارئرڈ پروفیسر کریم بیگ ، شہزادہ سکندرالملک ،حافظ عبد اللہ اور شہزادہ امان الرحمن شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ضلع چترال کے ورکرزدل کی گہرائیوں سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر چند مفاد پرست عناصر کو پارٹی میں لوگوں کی شمولیت ہضم نہیں ہو رہی۔ حالانکہ جمہوریت میں پارٹی ایک پبلک پراپرٹی کی حیثیت رکھتی ہے جسمیں قومی شناخت رکھنے والے ہر پاکستانی بلا ججھک شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروان میں نئے شامل ہو نے والے پارٹی کے اندر اپنے محنت اور دیانتدار ی سے اپنی جگہ خود بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چترال میں لاوارث بن چکی ہے چار سالوں سے پی ٹی آئی کی نام نہاد قیادت اپنے مر کزی دفتر نہ سنبھال سکی اس نام نہاد قیادت کو صرف اس وقت دیکھتے ہیں جب عمران خان یا کوئی دوسرے وزراء چترال کے دورے پر آتے ہیں اور یہ حضرات ان کیساتھ سیلفیاں بنا کر اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہیں۔ ان چا ر سالوں میں پی ٹی آئی کے ورکروں اور چترالی عوام نے اس نام نہاد قیادت کو عوامی مفاد کے امور میں کسی کی حمایت یا مخالفت میں آواز بلند کر تے نہیں دیکھا۔ اس لئے پی ٹی آئی چترال کے ورکرز یہ چا ہتے ہیں کہ آزمائے ہو ئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کی جا ئے۔ ہم امید کر تے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد چترال کے مختلف پارٹیوں سے مزیدبا اثر شخصیات انصاف کے کاروان میں شامل ہو نگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال کا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔