ڈپٹی کمشنر چترال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کامعائنہ،ایمرجنسی وارڈ وں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہارکیا – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈپٹی کمشنر چترال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کامعائنہ،ایمرجنسی وارڈ وں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہارکیا
Premier Chitrali Woolen Products

ڈپٹی کمشنر چترال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کامعائنہ،ایمرجنسی وارڈ وں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہارکیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کا اچانک معائنہ کے دوران ایمرجنسی وارڈ وں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہارکیااور تساہل کے مرتکب اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کے ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کرنے اور مریضوں کو سروس دینے میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اے سی چترال عبدالاکرم خان کی معیت میں ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے وہ مختلف وارڈوں میں داخل مریضو ں کے پاس گئے اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے پوچھا ۔ اس دوران مریضوں نے ہسپتال کی طرف سے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کردی جس پر انہوں نے اپنا موبائل نمبر03337549025 مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو لکھواتے ہوئے کہاکہ جب بھی ان سے ادویات باہر سے خرید کرلانے کو کہا جائے تو ان سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہا رکیا اور صفائی کی ناقص انتظام پر ڈیوٹی پر مامور سپروائزر کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال کا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے ...

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔