ایم پی اے سلیم خان پہلے اپنے پندرہ سالہ دور کا حساب دے پھر دوسروں سے حساب مانگے ۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ایم پی اے سلیم خان پہلے اپنے پندرہ سالہ دور کا حساب دے پھر دوسروں سے حساب مانگے ۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین
Premier Chitrali Woolen Products

ایم پی اے سلیم خان پہلے اپنے پندرہ سالہ دور کا حساب دے پھر دوسروں سے حساب مانگے ۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لٹکوہ محمد حسین نے ایم پی اے سلیم خان کی طرف سے دئیے گئے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اگر کرپشن نہیں کہ ہے تو اثاثے کہاں سے بنائے۔اور اُن کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟اُنہوں نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ میں اپنے دئیے گئے بیان پر قائم ہو اور وقت آنے پر میں ثابت کرکے رہونگا۔محمد حسین نے کہا کہ سلیم خان نے اپنے پہلے جنرل الیکشن میں اثاثوں کے تفصیلات میں صرف 5مرلے کے پلاٹ کا ذکر کیا تھا تو2008کے بعد کیا آلہ دین کا چراغ اُن کے ہاتھ آیا کہ کروڑوں کے اثاثے اُنہوں نے بنائیں۔اُنہوں نے سلیم خان سے سوال کیا کہ پراپراٹی کے بزنس کے لئے کروڑوں روپے کا سرمایہ کہاں سے آیا؟کیا سلیم خان اپنے اثاثوں کا منی ٹریل عوام کے سامنے لاسکتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان نے جو مجھ سوال پوچھا ہے اُس کو دوسال بعد میں گرم چشمہ کے پولو گراونڈ میں عوام کے سامنے رکھونگا۔اور 2018کا الیکشن بالکل مختلف ہوگا کیونکہ عوام لٹکوہ اب تمام حالات سے آگاہ ہوچکے ہیں ۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سلیم خان 2018کے الیکشن میں نااہل ہونے والے ہے اس لئے اپنے لئے کوئی متبادل امیدوار کا بندوبست کریں۔اور پارٹی تو ابھی شروع ہے آگے آگے دیکھے ہوتا ہے کیا؟
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل (سی آر سی ) کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال ...