چترال پولیس کاشاندار کارنامہ ، آرکاری میں کمیونٹی سنٹر پر قبضہ جما کر اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیاہے – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال پولیس کاشاندار کارنامہ ، آرکاری میں کمیونٹی سنٹر پر قبضہ جما کر اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیاہے
Premier Chitrali Woolen Products

چترال پولیس کاشاندار کارنامہ ، آرکاری میں کمیونٹی سنٹر پر قبضہ جما کر اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیاہے

 رپورٹ: کریم اللہ) آرکاری ویلی لوٹکوہ کا ایک دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے ۔ یہاں سڑکوں کی حالت باگفتہ بہہ ہے جبکہ علاقے میں تعلیم کی بھی انتہائی کمی ہے ۔ ویلی میں آفیون کا استعمال تشویش ناک حد تک بہت زیادہے ۔پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ 13 دیہات پر مشتمل اس پوری ویلی میں ایک بھی ڈسپنسری اوربی ایچ یو موجود نہیں ۔ آرکاری کے ایک غیر سرکاری تنظیم سدابہار سی سی بی 2005ء میں 1لاکھ 80ہزار روپے کی لاگت سے چار کمروں پر مشتمل ایک کمیونٹی سنٹر تعمیرکی تھی۔ بعد میں ایک مخیر خاتون اشرف حبیب کی ڈونیشن سے مزید تین کمرے تعمیر کئے گئے ۔شروع میں یہاں سکول قائم تھے لیکن بعد میں جب دوسری جگہ ایک معیاری سکول وکالج تعمیر کیا گیا توسات کمروں پر مشتمل یہ عمارت لوکل کمیونٹی مختلف قومی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے تھے ۔2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے بعد اس عمارت کے اندر ویلج کونسل آرکاری کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ روان برس اپریل کے مہینے میں جب آرکاری میں ڈی پی او نے پولیس تھانے کی منظوری لی تو پولیس اہلکاروں نے گاؤں کے بالکل وسط میں واقع اس کمیونٹی سنٹر سے ویلج کونسل کی دفتر کو بھی ختم کر کے اس پر قبضہ جماکراسے پولیس تھانے میں تبدیل کیا ۔ اس تھانے میں پولیس کے علاوہ چترال سکاؤٹس کے اہلکار بھی تعینات ہے ۔عمائدین آرکاری نے بتایا کہ گاؤں کے بالکل وسط میں تھانے کے قیام کی وجہ سے ہمارے سماجی مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔کیونکہ ہماری خواتین دکانوں میں جا کرخود سودا سلف لاتے تھے اب حالت یہ ہے کہ ہر دکان میں غیر مقامی پولیس اور سکاؤٹس کے اہلکار بیٹھے ہو تے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو سودا سلف لانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ بعض اہلکار گاؤں کے درمیان غیر ضروری مٹر گشت لگا تے ہیں ۔ مقامی افراد کا کہناہے کہ ہم غریب زمیندار لوگ ہے ہماری خواتین سروں میں دوپٹہ اوڑھے بنا کھیتوں میں کام کرنے پر مجبور ہے لیکن پولیس اور سکاؤٹس کے اہلکاروں کے گاؤں میں مٹر گشت سے بے پردگی ہورہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گاؤں کے وسط میں گورنمنٹ ہائی سکو ل اور ایک کو ایجوکیشن کالج موجود ہے جونہی سکول اور کالج چھٹی ہونے کا وقت آتا ہے تو تھانے کے اہلکار دکانوں میں بیٹھ کر لڑکیوں کو گھورنا شروع کر دیتے ہیں ۔مقامی افراد نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہے یہاں جرائم کی شرح بہت ہی کم ہے اور گاؤں کے بالکل وسط میں کمیونٹی سنٹر پر قبضہ جما کر تھانہ تعمیر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگر تھانہ تعمیر کرنا اتنا ہی ناگزیر ہے تودیہی آبادی سے باہر کسی غیر آباد علاقہ میں تعمیر کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں عوامی شکایات کی فوری ازالے کے لئے قائم کردہ کمپلنٹ ریڈرسل (سی آر سی ) کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید مظہر الاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال ...