تازہ ترین

دروش کے سیاسی رہنماؤں اور تجار یونین کے عہدہ داروں کا دروش ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار،دورۂ چترال کے موقع پر وزیر اعلی کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) دروش کے سیاسی رہنماؤں اور تجار یونین کے عہدہ داروں نے دروش ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے ۔ منگل کے روز صدر تجار یونین دروش حاجی شاد محمد ، نائب صدر حاجی گُل نواز ، جنرل سیکرٹری عبدالباری اور سابق ناظم دروش حیدر عباس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دروش تحصیل کے قیام کو صوبائی حکومت کے اہم کارنامے سے تعبیر کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اب دروش کے مسائل دروش ہی میں حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نئی تحصیل کے قیام سے دروش میں ٹی ایم اے سمیت کئی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اور گھر کی دہلیز پر دروش کے عوام کے مسائل حل ہونے سے وقت اور وسائل کے ضیاع سے نجات مل جائے گی ۔ جبکہ نئے دفاتر کے قیام سے کئی نئی آسامیوں پر بے روزگار نوجوان کھپائے جائیں گے ۔ انہوں نے دروش تحصیل کے قیام کے سلسلے میں جدو جہد کرنے پر تحریک انصاف کی ضلعی قیادت ،تحصیل قیادت دروش ،ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ اور فرزند دروش رضیت باللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ جن کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ۔ اور دروش کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو ا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے تحصیل دروش کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اورکہا ۔ کہ دورۂ چترال کے موقع پر وزیر اعلی کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق