ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز سکاؤٹس اسٹیڈئم چترال میں ہوگیا – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز سکاؤٹس اسٹیڈئم چترال میں ہوگیا
Premier Chitrali Woolen Products

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز سکاؤٹس اسٹیڈئم چترال میں ہوگیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز سکاؤٹس اسٹیڈئم چترال میں ہوگیا جسکا باضابطہ افتتاح کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کیا۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے کرکٹ کی 34رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل معین الدین نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں چترال کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں اور چترال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کہاکہ چترال ایک خوبصورت اور پر امن علاقہ ہے، چترال کے سیاحتی اور پرفضا مقامات، یہاں کی ثقافت اور کھیلوں کے میلے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے کھیلوں ودیگر تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...