تازہ ترین

ویلج کونسل ریشن کی طرف سے پولو گرونڈ ریشن میں شاندار پولوٹورنامنٹ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایسکپریس)ویلج کونسل ریشن کی طرف سے پولو گراونڈ ریشن میں شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔ ویلج کونسل کی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں کل پابچ ٹیموں نے حصہ لیا ، ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کے لئے ٹیموں کو ویلج کونسل کے مختلف گاؤں کے نام سے منسوب کیا گیا تھا ۔ زئیت ایگل،راعین بادشاہ، گول لائسنس، نرزوم ٹایگرز اور گرین لشٹ چیلنجز ۔ فائنل میچ گول لائسنس اور گرین لشٹ چیلنجز کے درمیان کھلا گیا ۔ گول لائسنس پولو ٹیم نے فائنل میں گرین لشٹ چیلنجز کو 5 کے مقابلے 8 گولوں سے شکست دے کر ریشن پولو ٹورنامنٹ 2017 اپنے نام کر لی ۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی محمد جاوید گول لائسنس اور فائنل کا بہترین کھلاڑی عرفان اللہ قرار پائے ۔۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سابق یوسی ناظم امیر اللہ تھے اُنہوں نے ونراپ ٹیم کے لئے نقد 20ہزار, رنز اپ کے لئے 15 ہزار اور سمی فائنل میں شاندار کھیل پر ایوب میکی کو ایک ہزار روپے کا نقد انعام دیا ۔۔۔اس کے علاوہ سابق یوسی ناظم نے ریشن پولو گراؤنڈ کی بہتری کے لیے 10 لاکھ روپے کا بھی اعلان کردیا ۔۔۔اس سے پہلے وسی ناظم شہزادہ منیرنے بھی خطاب کیا اور پولو گراونڈ کےبارے میں اور پولو پلیئر کو درپیش مسائل سے مہمان خصوصی اور شرکا کو اگاہ کیا ۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد آقبال نے خطاب کر تے ہوئے پولو گراؤنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرنے پر پولو پلیئر ریشن کی طرف سے مہمان خصوصی امیر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق