ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کابونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ،کام پر اپنی اطمینان کا اظہار – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کابونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ،کام پر اپنی اطمینان کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے دن بونی کا دورہ کیا اور دسمبر کی 9تاریخ کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے سلسلے میں بونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا اور کام پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور ہزہائی نس اور فیملی کی آمد کے موقع پر دربار کے کنوینیر اقبال والجی اور ریجنل کونسل کے ضلعی صدر عبدالغفاراور اسماعیلی کمیونٹی کے دوسرے ذمہ داروں امیر افضل خان، امتیاز عالم اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہزہائی نس کے دورے کے موقع پر دیدار کے لئے آنے والے زائرین کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچانے اور دیدار گاہ کی تعمیر میں ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کے پاس دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بونی اور گرم چشمہ میں دیدار گاہوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کمیونٹی کی درخواست پر بونی دیدار گاہ کو ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔ اقبال والجی نے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ہزہائی نس کے دورے کے انتظامات میں ضلع ناظم کی طرف سے کئے جانے والے پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ضلع ناظم نے جامع مسجد بونی میں نمازجمعہ کے بعد خطاب کیا ۔ ضلع ناظم ہفتے کے روز گرم چشمہ میں دیدار گاہ کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مذہبی سیاست اور موجودہ حکومت سے توقعات 

……….تحریر : محکم الدین ………. الیکشن 2018 کے جو نتائج چترال میں سامنے آئے وہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔