نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔
Premier Chitrali Woolen Products

نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ الخدمت فاونڈیشن صوبہ خیبر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نوید کو ہکن کو اگلے سیشن کے لیے الخدمت فاونڈیشن چترال کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ نوید کوہکن اعلی تعلیم یافتہ اور بیدار مغز نوجوان اور وی سی شیاقوٹیک چترال کے منتخب ناظم بھی ہیں۔ نوید کوہکن کا کہنا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن میں “عہدوں” کے بجائے “ذمہ داری” کی اصطلاح مروج ہے۔ اور تمام عہدے در اصل تنظیمی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے اس گران بار کام کے لیے کسی کا انتخاب ایک آزمائش سے کم نہیں۔ الخدمت ایک رفاعی و اصلاحی ادارہ ہے، جس میں رضاکارانہ طور خلق خدا اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا تصور پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں بالائی زمہ داراں کے اعتماد پر پورا اُترنے کی انتھک کوشش کروں گا اور ایک بہترین ٹیم ترتیب دیکر فلاح انسانیت کے کاموں اور اداروں کی نگرانی، بہتری اور ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...