گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کا مطالبات کی منظوری کے لئے کوغذی میں احتجاجی جلوس اور جلسہ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کا مطالبات کی منظوری کے لئے کوغذی میں احتجاجی جلوس اور جلسہ
Premier Chitrali Woolen Products

گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کا مطالبات کی منظوری کے لئے کوغذی میں احتجاجی جلوس اور جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین نے اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی جلوس نکالا اور واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جس سے شریف حسین، اعجاز احمد،صفدر کاش اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی وجہ سے کئی مقامی مائکرو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان متاثرین کو فی الفور بجلی دی جائے۔ انہوں نے ٹاؤر پولز کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دینے ، کلاس فور اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کرنے اور کوغذی اور گولین کے عوام کو بجلی کی رائلٹی دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہابصورت دیگر کوہ کے عوام اس بجلی گھر کو 25دسمبر کے دن افتتاح کرنے نہیں دیں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...